کرکٹر نسیم شاہ نے بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کوہاں کر دی

2022 ایشیا کپ کے دوران بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی نظروں کو بھانے والے پاکستانی فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے بالی ووڈ سٹار کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دُلہن تیار ہے تو شادی کر لیں گے۔

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا 2022 کے ایشیا کپ سے پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں جب انہوں نے فاسٹ بائولر کے ساتھ ویڈیو سٹوری کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جبکہ اس کے بعد اروشی نے نسیم شاہ کو سالگرہ کی بھی مبارکباد دی تھی۔

ایک تقریب کے دوران فاسٹ بائولر نسیم شاہ سے سوال کیا گیا کہ اروشی روٹیلا کے نام کوئی میسج دے دیں؟ جس پر کرکٹر نے مسکرا کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے میسج کو آپ لوگ وائرل کر دیں گے، انہوں نے کہا کہ اگر دُلہن تیار ہے تو شادی کر لیں گے۔

دوسری جانب نسیم شاہ کے جواب پر بھارتی اداکارہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جبکہ صارفین اپنے دلچسپ تبصرہ بھی کر رہے ہیں، زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے نسیم شاہ کو اب شادی کر ہی لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اداکارہ سے براہ راست بات کریں جبکہ کچھ نے فی الحال کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنے کا مشورہ دیا۔

2022 کے ایشیا کپ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ کے ساتھ پوسٹ کی گئی ویڈیو سٹوری شیئر کی جبکہ رواں برس فروری میں اروشی نے کرکٹر کو سالگرہ پر مبارکباد دی تھی جس پر نسیم نے شکریہ ادا کیا تھا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کے دوران دونوں سے متعلق افواہوں کا بازار گرم تھا اور ان کے درمیان تعلقات کی خبریں منظر عام پر آئیں تھیں، اُروشی روٹیلا نے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران نسیم شاہ کی ایڈٹ شدہ مسکرانے کی ویڈیو اپنی انسٹا گرام سٹوری میں شیئر کی تھی، جس پر اداکارہ خبروں کی زینت بنی تھیں۔

بعدازاں نسیم شاہ نے صحافیوں کے سوال پر جواب دیا کہ وہ تو بھارتی اداکارہ اُروشی روٹیلا کو نہیں جانتے، بھارتی اداکارہ کی جانب سے نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارک باد دینے کے بعد ٹوئٹر پر اروشی روٹیلا اور نسیم شاہ کے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ کر رہے تھے، ٹوئٹر پر صارفین دلچسپ تبصرے اور میمز بناتے ہوئے بھی نظر آئے۔

اداکارہ اشنا شاہ کا لوگوں کو دکھ دینے سے انکار

Back to top button