وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کل سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم مینر کل دورے پر سعودی عرب پر روانہ ہوں گے جہاں وہ بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی سعودی عرب جائیں گے۔
شہباز شریف عید الاضحیٰ سعودی عرب میں کریں گے اور بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی حمایت پروزیراعظم سعودی عرب کا شکریہ ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس سے قبل بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر کے لیے گزشتہ ماہ کے اختتامی ہفتے میں ترکی، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کیا تھا۔