قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کے مستعفیٰ ہونے کاامکان

بنگلادیش کے خلاف شکست سے دل برداشتہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کے مستعفیٰ ہونے کاامکان ہے۔
شان مسعود کو بطور کپتان شدید تنقید کا سامنا ہے، وہ دسمبر 2023 میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بنے تھے۔
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کی زیرِ قیادت پاکستان 16 ٹیسٹ کھیلے،جن میں سے صرف 4 ٹیسٹ جیتا اور 12 میں اسے شکست ہوئی۔
بنگلادیش نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو ہرا دیا ہے، میزبان ٹیم نے 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز 2-0 سے جیت لی۔
سلہٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 358 رنز بنا سکی اور یوں دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کو 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
