فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پوری انسانیت پرحملہ ہے

قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے اسرائیلی جارحیت کو محض فلسطین پر نہیں، پوری انسانیت پر حملہ قرار دیدیا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں نواز شریف نے لکھا کہ ہزاروں معصوم شہریوں کی شہادت، انسانی ضمیر کیلئے بہت بڑا سوال ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید لکھا کہ دنیا کو جان لینا چاہیے کہ مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کے بغیر پائیدار امن خطرے میں رہےگا، پاکستان ہمیشہ کی طرح آج بھی اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔حکومتِ پاکستان کو چاہیے ہر عالمی فورم پر فلسطینی کازکے حق میں آوازا ٹھائے، حکومت فلسطینی عوام کو خوراک، ادویات، ضروریات کی فراہمی کیلئے فوری کارروائی کرے۔

اسرائیل نے غزہ کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے اور غزہ تک امدادی سامان لے جانے کی اجازت بھی نہیں ہے، اسرائیلی بمباری سے اسپتال اور اسکول بھی

بے نامی شب عبور کے پڑاؤ میں الاؤ

محفوظ نہیں ہیں۔

Back to top button