نوازشریف نے اہم مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا

صدر مسلم لیگ ن نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کامشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس کل دوپہر پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا، اجلاس کی صدارت سابق وزیراعظم اور پارٹی صدر میاں محمد نواز شریف کرینگے، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلی پنجاب مریم نواز سمیت اعلی قیادت شریک ہو گی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء سمیت سینئر پارٹی قائدین شریک ہوں گی۔
اجلاس میں احسن اقبال، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوں گے۔
اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور اعلی عدلیہ کے فیصلوں پر تفصیلی مشاورت ہو گی۔
