این سی سی آئی اے کا بھارتی خفیہ نیٹ ورک کے خلاف آپریشن، دو ملزمان گرفتار

این سی سی آئی اے نے بھارتی خفیہ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
ترجمان نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے مطابق گرفتار ملزمان حساس تنصیبات کی معلومات بیرونِ ملک منتقل کرنے میں ملوث تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اور مالی لین دین کے اہم شواہد برآمد ہوئے، جب کہ فرانزک جانچ کے دوران مزید ثبوت بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی تلاش جاری ہے اور قومی ڈیجیٹل سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
