کولیسٹرول کو نارمل کرنیوالی نئی دوا آگئی

موروثی طور پر بڑھتے ہوئے مضرکولیسٹرول کے شکار مریضوں کے لیے ایک نئی دوا بنائی گئی ہے جس نے ابتدائی تجربات میں غیرمعمولی نتائج ظاہرکرتے ہوئے اس کی شرح میں 65 فیصد تک کمی ظاہر کی ہے۔
یہ دوا منہ کے ذریعے کھائی جاتی ہے جو اس سے قبل لاعلاج کیفیت کا شافی علاج ثابت ہوسکتی ہے۔ جینیاتی طور پر بڑھتے ہوئے کولیسٹرول کو غذا، کسی دوا، ورزش یا دیگرتدبیر سے معمول پررکھنا محال ہوتا ہے۔ یہ لائپوپروٹین اے کولیسٹرول ہے جو بلڈپریشر، امراضِ قلب اور فالج کے خطرات کو بڑھا تا ہے۔ ماہرین اسے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی ذیلی قسم قرار دیتے ہیں۔ جو خون گاڑھا کرتا ہے اور لہو کی نالیوں کو تنگ کرتا ہے۔
موناش یونیورسٹی کے پروفیسر اسٹیفن نکولس اور دیگر سائنسدانوں نے اس دوا کا نام ’میووالیپلِن‘ رکھا ہے جو گولی کی صورت کھائی جاتی ہے اور جسم میں جاکر لائپوپروٹین اے بننے سے روکتی ہے۔ یہ جینیاتی رکاوٹوں کو ختم کرکے اپنا ہدف حاصل کرتی ہے۔
