ٹرمپ کی نیویارک کے ممکنہ میئر ظہران ممدانی کو فنڈز روکنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے ممکنہ مسلم میئر ظہران ممدانی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نیویارک سٹی کے میئر کےلیے ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی نے ’درست اقدامات‘ نہ کیے تو وہ شہر کی وفاقی فنڈنگ روک سکتے ہیں۔

امریکیا کے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیاکہ ظہران ممدانی ایک خالص کمیونسٹ ہے، ظہران ممدانی جیتےتو یہ نیویارک کےلیے بہت بُرا ہوگا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا کہ اگر ظہران ممدانی جیت گئے اور میں دوبارہ صدر منتخب ہوا تو ظہران ممدانی کو صحیح کام کرنا پڑےگا ورنہ نیویارک کو کوئی فنڈ نہیں ملے گا۔

ٹرمپ نے اس دھمکی کو کسی بھی مستقبل کے نیویارک کے میئر تک وسعت دیتے ہوئےکہا کہ جو بھی نیویارک کا میئر ہوگا،اسے ٹھیک سے پیش آنا ہوگا،ورنہ وفاقی حکومت ان کے ساتھ مالی طور پر بہت سختی سے نمٹےگی۔

قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ بھی مختلف ریاستوں اور یونیورسٹیوں کو دھمکی دےچکے ہیں کہ اگر وہ ان کی پالیسیوں پر عمل نہ کریں تو ان کی وفاقی فنڈنگ بند کردی جائے گی۔

واضح رہےکہ امریکا میں میئر کے الیکشن رواں سال نومبر میں ہوں گے اور چند روز قبل ہونےوالے ڈیموکریٹک پرائمری میں ظہران ممدانی نے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔ نیو یارک میئر کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی  اعلان کرچکے ہیں کہ ان کے میئر  بننے کےبعد اسرائیلی وزیر اعظم نیویارک کا دورہ کریں گے تو وہ ان کی گرفتاری کا حکم دیں گے۔

Back to top button