پہلا ٹیسٹ: انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

 

 

 

 

 

تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 23 رنز بنالیے۔

 

قبل ازیں لیڈز میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں انگلش کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انجری کے باعث سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

پاکستان کی فائنل الیون میں سلمان علی آغا (کپتان) محمد رضوان، شان مسعود، امام الحق، عبداللہ شفیق، اذان اویس، سعود شکیل، علی عثمان ، محمد علی، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔

انگلینڈکی ٹیم میں کپتان جوروٹ، ایمیلی گائے، بین ڈکٹ، جارڈن کوکس، ہیری بروک، ڈین لارسن، جیمی سمتھ،گس ایٹکنسن، جوفرا آرچر، اولی روبنسن اور جوش ٹنگ شامل ہیں۔

 

 

 

Back to top button