ایران کےساتھ معاہدے کافوری امکان نہیں،وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران کی قیادت بشمول سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے منظوری میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔ ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کا معاہدہ فوری ہونے کا امکان نہیں ہے۔
اس سے پہلے امریکی صدر نے کہا تھا کہ ایران ڈیل پر زیادہ تر معاملات طے کرلیے ہیں، ڈیل کا اعلان جلد کیا جائے گا، معاملے پر کئی مسلم ممالک کے رہنماؤں سے مثبت گفتگو کی۔
ٹرمپ نے پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سعودی عرب کے ولی عہد، متحدہ عرب امارات کے صدر، قطر کے امیر، ترکیے اور مصر کے صدور سے بھی بات کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم سے بھی اچھی بات ہوئی۔
انکا کہنا تھا کہ ایران معاہدے کے قریب ہیں، معاہدے کے حتمی پہلو زیرِبحث ہیں، معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز بھی کھول دی جائے گی۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک تاریخی ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوں تو تعاون مزید مضبوط ہوگا،ہوسکتا ہے اسلامی جمہوریہ ایران بھی اس میں شامل ہونا چاہے۔
