شمالی وزیرستان،4افراد کی لاشیں کھیتوں سے برآمد

شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے قتل کیے گئے 4 افراد کی لاشیں ایک کھیت سے برآمد ہوئیں۔
پولیس کے مطابق میر علی گاؤں کے قریب ایک کھیت سے مقامی لوگوں کو 4 افراد کی لاشیں ملیں۔ تمام کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے جب کہ تاحال لاشوں کی شناخت نہیں کی جا سکی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کیے گئے چاروں افراد مقامی لگتے ہیں۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے مختلف پہلوؤں کے پیش نظر قتل کی تفتیش شروع کردی ہے۔
