26نومبراحتجاج کیس،علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک کردیاگیا

26نومبر کو راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں اہم پیش رفت،عدالتی حکم پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا۔

عدالتی ذرائع نے کہا کہ چئیرمین نادرا کی طرف سے مفصل رپورٹ کل 30 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہوگی۔

شناختی کارڈ اور پاسپورٹ عدالت نے بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

گورنر سٹیٹ بینک کی طرف سے بینک اکاوٴنٹس منجمند کرنے کی رپورٹ بھی کل پیش ہوگی۔

کل 30 اکتوبر گواہان کے بیان ریکارڈ ہونگے5 گواہان کی طلبی کی گئی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کریں گے۔

علیمہ خان کو بھی کل گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم ہے،ان کے  چھ مرتبہ وارنٹ جاری ہوئے۔

Back to top button