موٹاپامردوں کوبانجھ پن کا شکارکردےگا،ماہرین

ماہرین نے خبردارکیا ہے کہ پاکستان میں تقریباً 70 فیصد بالغ موٹے افرادبانجھ پن کاشکار ہو سکتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مردوں میں پیٹ کے گرد چربی صرف جسمانی خوبصورتی کا مسئلہ نہیں بلکہ ہارمونل نظام کو شدید متاثر کرنے والی خطرناک حالت ہے جو رفتہ رفتہ مردانہ ہارمون (ٹیسٹوسٹیرون) کو کم کر کے جنسی کمزوری، بانجھ پن اور مردانہ خصوصیات میں کمی کا باعث بن رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق پیٹ کی چربی ایک ہارمون بنانے والے عضو کی طرح کام کرتی ہے جو ’ایرومیٹیز‘ نامی انزائم خارج کرتی ہے جو کہ مردانہ ہارمون ٹیسٹوسٹیرون کو خواتین کے ہارمون ایسٹروجن میں تبدیل کر دیتی ہے۔

Back to top button