پی ایس ایل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےاسلام آبادیونائیٹڈکوشکست دیدی

پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےاسلام آباد یونائیٹڈ کو2وکٹوں سے شکست دیدی ۔

 لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 158 رنز کا ہدف ایک گیند قبل 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز64 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ رائلی روسو 27، فن ایلن 20، محمد وسیم جونیئر 16، حسیب اللہ 7، کپتان سعود شکیل 7، فہیم اشرف 6، کائل جیمیسن 3 اور مارک چیپمن 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ اور سلمان ارشاد نے 2، 2 جبکہ محمد نواز، سلمان آغا اور جیسن ہولڈر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز اسکور کیے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے محمد نواز 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ صاحبزادہ فرحان 39، کائل مائرز 22، حیدر علی 10، کولن منرو 9، آندرے ہاؤس 8، نسیم شاہ 1 جبکہ کپتان سلمان آغا اور محمد شہزاد 0 کے افرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔جیسن ہولڈر 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فہیم اشرف نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سعود شکیل، خرم شہزاد،  ابرار احمد اور کائل جیمیسن نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں  سعود شکیل (کپتان)، ابرار احمد، حسن نواز، حسیب اللہ خان(وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، رائلی روسو، کائل جیمیسن، محمد وسیم، فہیم اشرف، خرم شہزاد اور فن ایلن شامل تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، کائل میئرز، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، اینڈریز گوس(وکٹ کیپر)، حیدر علی، جیسن ہولڈر، محمد نواز، محمد شہزاد، نسیم شاہ اور سلمان ارشاد شامل تھے۔

Back to top button