بھارت کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرشنا مورتی کو واپس بلالیاگیا

بھارتی حکومت کی جانب سے  عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) کرشنا مورتی سبرامنین کو واپس بلا لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کےمطابق کرشنا مورتی سبرامنین کو آئی ایم ایف سے 3 سالہ مدت مکمل ہونےسے 6 ماہ پہلے بلایا گیا ہے، سرکاری طور پر انہیں ہٹائے جانےکی وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔

ٹرمپ کی سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنےکی منظوری

 

بھارتی میڈیا کےمطابق کرشنا مورتی سبرامنین کو ہٹائے جانے کی وجہ آئی ایم ایف ڈیٹا سیٹس پر سوالات اٹھانا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں ذرائع سےبھی بتایا گیا کہ سبرامنین کو ہٹائے جانے کی وجہ اپنی کتاب کی تشہیر کےلیے عہدے کا استعمال بھی ہے۔

Back to top button