عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

 

 

 

مشرق وسطیٰ میں جاری غیر یقینی صورت حال کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دو روز تک مسلسل کمی کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 81 سینٹ اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کےبعد اس کی قیمت 105.83 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 97 سینٹ اضافہ ہوا،جس کےبعد یہ 99.23 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہونےلگا۔

ماہرین کے مطابق امریکا کی ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگ بندی سے متعلق غیرواضح صورت حال نے عالمی توانائی مارکیٹ میں بےچینی پیدا کردی ہے۔

اس کے علاوہ امریکی خام تیل کے ذخائر میں کمی کی رپورٹس نے بھی عالمی سپلائی کےحوالے سے خدشات میں اضافہ کیا ہے،جس کے باعث سرمایہ کار دوبارہ تیل خریدنےکی طرف مائل ہوئےہیں۔

چاندی کی قیمت آدھی رہ گئی،سرمایہ کاری کا بہترین وقت یا نیا خطرہ؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے،جس کے اثرات عالمی معیشت، ٹرانسپورٹ اور مہنگائی پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

 

 

Back to top button