اومیکرون کے باعث شاہ محمود قریشی کا دورہ امریکا ملتوی

اومیکرون کیسز میں اضافے کے باعث وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ امریکہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

نیویارک میں موجود ذرائع نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک سمیت ان کے اسٹاف کے سینیئر اراکین بھی وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

امریکہ میں رواں ہفتے ریکارڈ 10 لاکھ سے زائد اومیکرون کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جس کے بعد سکولوں کو بند کر دیا گیا اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے پر مزید زور دیا جا رہا ہے۔

کرونا سے 5 افراد جاں بحق، ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو اومیکرون

شاہ محمود قریشی کو 14 جنوری کو شروع ہونے والے گروپ آف 77 کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی، امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے لیے واشنگٹن بھی جانا تھا۔

جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد نے خط کے ذریعے دیگر ممالک کو مطلع کرتے ہوئے بتایا کہ کرونا کی وجہ سے مجبوراً جی 77 اجلاس اور اس سے ایک دن قبل 13 جنوری کو ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کو ملتوی کر دیا ہے۔

Back to top button