چینی پہنچ سے باہر ، مختلف شہروں میں 220 روپے کلو تک فروخت ہونے لگی

ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت 220 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ادارہ شماریات کی تازہ دستاویزات کے مطابق، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے اضافہ ہوا، جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں یہ اضافہ تقریباً 5 روپے تک پہنچا۔ اس کے بعد ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 220 روپے تک جا پہنچی۔

دستاویزات کے مطابق، راولپنڈی، کراچی اور سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت بڑھ کر 200 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ حیدرآباد میں زیادہ سے زیادہ قیمت 190 روپے سے بڑھ کر 195 روپے ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق، ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت گزشتہ ایک ہفتے میں 12 پیسے کم ہو کر 188 روپے 69 پیسے ہو گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے یہ اوسط قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی، اور ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 132 روپے 47 پیسے تھی۔

دوسری جانب، مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں چینی کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور فی کلو چینی 200 سے 220 روپے کے درمیان فروخت ہو رہی ہے۔

Back to top button