پاک چین دوستی لازوال اعتماد کی روشن مثال ہے: محسن نقوی

 

 

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو مبارک باد دیتےہوئے چینی صدر شی جن پنگ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چینی عوام کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی لازوال اعتماد کی روشن مثال ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا کہ پاک چین دوستی کے 75 سال بے مثال اعتماد، لازوال محبت اور مخلصانہ تعاون کی داستان ہیں۔پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال کی بےمثال تکمیل ایک تاریخ ساز سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے قابل اعتماد اور ہر آزمائش پر پورا اترنے والا سٹریٹجک پارٹنر ہے۔عالمی منظرنامے میں تبدیلیاں آئیں لیکن پاک چین فولادی عزم اور لازوال دوستی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔دفاعی تعاون سے اقتصادی شراکت داری تک، پاک چین تعلقات خطے میں استحکام اور ترقی کی روشن مثال بن چکے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون اور پائیدار ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جبکہ خطے میں امن، خوش حالی اور استحکام کےلیے پاکستان اور چین کا مؤقف ہمیشہ یکساں رہا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قدرتی آفات ہوں یا عالمی وبائیں،چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوکر بھائی چارے کا حق ادا کیا۔

پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 برس : صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات

محسن نقوی نے کہا کہ پاک چین دوستی پہلے سے زیادہ مضبوط، گہری اور ناقابل شکست بن چکی ہے ۔ہر آنے والے دن مزید مضبوط،پائیدار اور بلندیوں پر جارہی ہے۔پاک چین تاریخی اور مثالی دوستی میں دراڑ ڈالنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔

 

 

 

Back to top button