پاک بھارت کشیدگی : انڈین پریمیر لیگ معطل کر دی گئی

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر بھارت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) معطل کردی۔

بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل منجمنٹ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز پر غور کرنے کےبعد آئی پی ایل کو معطل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

میڈیا کا بتانا ہےکہ بھارتی بورڈ جلد آئی پی ایل کی معطلی سے متعلق تفصیلات بتائے گا، آئی پی ایل کو غیرمعینہ مدت تک کےلیے معطل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی آئی پی ایل کا دھرم شالہ میں کھیلا جانےوالا میچ روک دیاگیا تھا اور اسٹیڈیم کی لائٹس بند کردی گئی تھی جب کہ غیرملکی کھلاڑیوں نے آئی پی ایل چھوڑ کر اپنے وطن جانے کےلیے پروازوں کی دستیابی دیکھنا شروع ک دی تھی۔

Back to top button