خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات، لوئر دیر، چترال، صوابی اور ملاکنڈ سمیت مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
