پاک فضائیہ نے رافیل کا بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے رافیل طیاروں کا بھارتی غرورخاک میں ملاکررکھ دیاہے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نے طے کیا تھا کہ آج قومی اسمبلی کو اب تک کی تمام صورتحال سے متعلق بریفنگ دی جائے گی لیکن کل رات جو کچھ ہوا اس کے بعد اجلاس کو مؤخر کرنا پڑا۔اور بھارتی طیارے گراکر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، حالانکہ ہم نے تحمل کا مظاہرہ کیا ورنہ پاک فضائیہ کو اجازت ہوتی تو 5 نہیں 10 سے 12 طیارے گراتے۔
اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم نے طے کیا تھا کہ آج قومی اسمبلی کو اب تک کی تمام صورتحال سے متعلق بریفنگ دی جائے گی لیکن کل رات جو کچھ ہوا اس کے بعد اجلاس کو مؤخر کرنا پڑا۔22 اپریل کو جب پہلگام کا واقعہ ہوا تو وزیراعظم انقرہ میں تھے، ہم نے دفتر خارجہ سے رابطہ کرکے مذمتی بیان دیا جس کو پوری دنیا نے دیکھا اور اگلے دن ہماری واپسی تھی اور جب ہم واپس پہنچے تو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان کا نام تو نہیں تھا لیکن بدقسمتی سے جو کچھ انہوں نے کہا وہ سب کچھ پاکستان کے خلاف تھا۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے اٹاری بارڈر بند کر دیا، سفارتی مشن کو 55 سے 30 کردیا، بھارت میں موجود پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کر دیے اور انہیں بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا، سب سے حیرت انگیز نے انہوں نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا جو وہ اکیلے کر ہی نہیں سکتے۔