پاکستان نے بھارتی بحری جہازوں پربھی پابندی لگادی

مودی کو جارحیت کا منہ توڑ جواب،پاکستان نے بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کاپاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ بند کردیا۔
وزارت بحری امور کے مطابق بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کاپاکستانی بندرگاہوں پرداخلہ فوری طور پر بند کردیا گیا ہے۔کوئی پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں پر لنگر انداز نہیں ہو گا۔وزارت بحری امور نے فیصلے کا با ضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا۔
واضح رہے اس سے قبل بھارت نے پاکستان سے براہِ راست اور بالواسطہ ہر طرح کی درآمدات پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔
وزارت بحری امور کی جانب سے یہ بھی فیصلہ کیا تھا کہ بھارت پاکستان کی جانب سے کوئی خط اور پارسل بھی وصول نہيں کرے گا اور پاکستانی جھنڈے کا حامل کوئی جہاز کسی بھارتی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہوگا۔

Back to top button