پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیدر لینڈز کو 16 رنز سے شکست دیدی

پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کو 16 رنز سے شکست دیدی۔

نیدر لینڈز کے دارالحکومت روٹرڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈ کی ٹیم 315 رنز کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنا سکی.۔

میزبان ٹیم کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 60 گیندوں میں 71 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔جبکہ ٹام کوپر اور وکرم جیت سنگھ 65، 65 رنز بنا کر پویلین لوٹے،پاکستانی باؤلرز کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 3،3 جبکہ محمد وسیم جونیئر اور محمد نواز نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

دریں اثںا پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم ابتداء میں قومی بیٹرز مشکلات کا شکار نظر آئے، اوپنر امام الحق 19 گیندوں پر محض 2 رنز بناکر پولین لوٹے۔

جس کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے محتاط انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 178 تک پہنچایا تو اس موقع پر کپتان 85 گیندوں پر 74 رنز بنا کر پویلین لوٹے تو دوسرے اینڈ پر فخر زمان کا بلا رن اگلتا رہا۔ پھر فخر زمان 196 کے مجموعی اور 109 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے اور ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کردیا، نئے آنے والے کھلاڑی محمد رضوان 14، خوش دل شاہ 21 اور محمد نواز 4 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوئے جبکہ شاداب خان 48 اور آغاز سلمان 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستانی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے اور نیدر لینڈ کو جیت کے لیے 315 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کردیا اور 13 رنز پر پہلا کھلاڑی بھی آؤٹ ہوچکا ہے۔
دریں اثناقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیدرلینڈز کے خلاف پہلے میچ میں آل راؤنڈر سلمان علی آغا اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ڈیبیو کریں گے،کوشش ہوگی میچ جیت کر اپنی پوزیشن مستحکم کریں گے اور آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں رینکنگ کو بہتر بنائیں۔

پاکستانی سکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سلمان علی آغا، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

Back to top button