پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے سماہنی سیکٹر میں بھارتی ڈرون مار گرایا

پاک فوج نے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی کے باغسر سیکٹر میں ایک اور بھارتی ڈرون کو نشانہ بناکر مار گرایاہے۔

سکیورٹی ذرائع کےمطابق بھارتی ڈرون لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتےہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہوا،جسے فوری طور پر ٹیکنیکل ایکشن کےذریعے تباہ کردیا گیا۔

پاک فوج نے یہ کامیاب کارروائی باغسر کے قریب کی جو سماہنی سیکٹر کا حساس علاقہ تصور کیاجاتا ہے، گرائےجانے والے ڈرون کا ملبہ سکیورٹی فورسز نے تحویل میں لےلیا ہے جب کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پاک فوج نے اوکاڑہ کینٹ اور عارف والا میں 5 بھارتی ڈرون مار گرائے

واضح رہےکہ قبل ازیں بھارت کی جانب سے بھیجے گئے ڈرونز کے ذریعے متعدد بار پاکستانی حدود کی خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں، جنہیں پاک فوج نے مؤثر جواب دیتےہوئے ناکام بنایا ہے۔

Back to top button