سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 4 ارب ڈالر سے زائد کمی ریکارڈ

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سال معاشی چیلنجوں کے باوجود جاری کھاتوں اور تجارتی خسارے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ماہانہ اقتصادی اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارے میں گزشتہ مالی سال کے دوران 85 فیصد کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جبکہ ایف بی آر کے محصولات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ روں مالی سال میں حکومت 3.5 فیصد کی اقتصادی نمو کو حاصل کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، اس مقصد کے لئے معیشت کے استحکام اور اسے نمو کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کئی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، حکومت نے کسان پیکج، صنعتوں کی معاونت، برآمدات بالخصوص آئی ٹی کے شعبے میں برآمدات میں اضافے پر اپنی توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے 27 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک کو ارسال کیا جو مالی سال 2022 کے مطابق 13.6 فیصد کم ہے۔ مالی سال 2022 میں سمندر پار پاکستانیز کی ترسیلات زر کا حجم 31.3 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
گزشتہ مالی سال کے دوران برآمدات کا حجم 27.9 ارب ڈالر رہا جو مالی سال کے 32.5 ارب ڈالر کے مقابلے میں 14.1 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال میں درآمدات کا حجم 52 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو مالی سال 2022 کے 71.5 ارب
وزیراعظم کا مولانافضل الرحمان کوفون،باجوڑ دھماکے کی مذمت
ڈالر کے مقابلے میں 27.3 فیصد کم ہے۔
