عالمی تنظیم نے پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک قرار دیدیا

عالمی تنظیم نے پاکستان کو دنیاکا سب سے سستا ترین ملک قرار دیدیا ۔ ضروریات زندگی کی کم قیمت، یوٹیلیٹی آئٹمز،رہائش بشمول کرایہ، روز مرہ کی اشیاء و غذا اور مقامی افراد کی قوت خرید پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک بناتی ہے۔
ورلڈ سٹیٹسٹکس نامی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کو دنیا کا سب سے سستا ملک قرار دیا گیا ہے۔ رہائشیوں کے پاس معاشی مشکلات کے باوجود زندگی کی بہترسہولیات موجود ہیں۔متعدد اقتصادی اور سیاسی چیلنجوں کے باوجود پاکستان معاشی ترقی اپنانے میں کامیاب رہا۔ حکومت پاکستان کا مہنگائی کو قابل انتظام سطح تک کنٹرول کرنا قابل تعریف ہے۔
