پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی20میں شکست دیدی

دوسرے انٹرنیشنل ٹی20 میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 58رنزسےشکست دے کرسیریزنام کرلی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں202رنز ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 19 اوورز میں 144 رنز بنا سکی۔

بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب 50 رنز بنا کا نمایاں رہے۔ تنزید حسن 33، مہدی حسن میراز 23، پرویز حسین ایمان 8، شمیم حسین 7، کپتان لٹن داس 6، توحید ہردوئی 5، رشاد حسین 1 اور جاکر علی 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔حسن محمود 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے جبکہ شریف الاسلام انجری کے باعث بیٹنگ کرنے نہیں آسکے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 3، جبکہ فہیم اشرف، شاداب خان، صائم ایوب، خوشدل شاہ، حسن علی اور حارث رؤف نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے۔

صاحبزادہ فرحان 74 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حسن نواز نے 51 رنز کی ناٹ آؤٹ دھواں دار باری کھیلی۔

محمد حارث 41، کپتان سلمان آغا 19، شاداب خان 7، صائم ایوب 4 اور فہیم اشرف 1 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب اور حسن محمود نے 2، 2 جبکہ رشاد حسین نے 1 وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی اسکواڈ میں سلمان علی آغا، شاداب خان ، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، عباس آفریدی، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب شامل  تھے۔

بنگلہ دیشی اسکواڈ میں لٹن داس (کپتان)، تنزید حسن، پرویز حسین ایمون، مہدی حسن میراز، نجم الحسین شانتو، توحید ہردوئے، شمیم ​​حسین، ذاکر علی، مہدی حسن، رشاد حسین،  تنویر اسلام، خالد احمد، حسن محمود، تنویر اسلام، تنظیم حسین ثاقب اور شرف الاسلام شامل تھے۔

Back to top button