ماہرین صحت نے ہارٹ اٹیک سے بچنے کاطریقہ بتادیا

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ طرز زندگی میں ایک تبدیلی لاکر اس جان لیوا مرض کا خطرہ نمایاں حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

ہارٹ اٹیک کا سامنا کسی فرد کو اس وقت ہوتا ہے جب دل کی جانب خون کا بہاؤ بہت زیادہ گھٹ جائے یا بلاک ہوجائے۔ عموماً شریانوں میں چکنائی، کولیسٹرول اور دیگر مواد کا اجتماع دل تک خون کے بہاؤ میں کمی کا باعث بنتا ہے۔

جرنل سرکولیشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ معتدل ورزش کو طرز زندگی کا حصہ بنانے سے ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بہت زیادہ کم کیا جاسکتا ہے۔ درحقیقت روزانہ 30 منٹ کی ورزش کو معمول بنانے سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ 60 فیصد تک گھٹ سکتا ہے۔ اس تحقیق میں نیویارک سے تعلق رکھنے والے 600 سے زائد مریضوں کو شامل کیا گیا تھا جن کو ہارٹ اٹیک یا دل کے دیگر امراض کا سامنا ہوچکا تھا۔سال2016سے 2020 کے دوران ان مریضوں کو تحقیق کا حصہ بنایا گیا اور ان کی کلائیوں میں جسمانی سرگرمیوں اور نیند کو ٹریک کرنے والی ڈیوائسز کو پہنایا گیا۔

Back to top button