وسطی امریکہ میں 3 ہزار سال پرانے گمشدہ شہر کے آثار دریافت

ماہرین آثار قدیمہ نے وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں لگ بھگ 3 ہزار سال پرانے گمشدہ شہر کے آثار کو دریافت کیا ہے۔
شمالی گوئٹے مالا میں مایا تہذیب کے اس ہزاروں سال پرانے شہر کو دریافت کیا گیا جس میں موجود اہرام اور دیگر عمارات سے عندیہ ملتا ہے کہ زمانہ قدیم میں اس مقام کو اہم حیثیت حاصل تھی۔
مایا تہذیب 2 ہزار سال قبل مسیح میں ابھرنا شروع ہوئی اور 400 سے 900 صدی عیسوی کے درمیان میکسیکو اور گوئٹے مالا سمیت مختلف وسطی امریکی ممالک میں عروج پر پہنچی۔بیان میں بتایا گیا کہ یہ شہر 800 سے 500 قبل مسیح کے عہد سے تعلق رکھتا ہے اور ممکنہ طور پر مایا تہذیب چند قدیم ترین اور اہم ترین مراکز میں سے ایک تھا۔