اے ٹی ایف ساؤتھ ایشین ٹینس چیمپئن شپ : پاکستان نے بھارت کو سیمی فائنل میں شکست دے دی

پاکستان نےساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے دی ۔
ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کےشایان آفریدی اورراشد علی نےبھارتی حریفوں کو آؤٹ کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
راشد علی نے بھارتی حریف تھانوش شیکھر کو 2-6, 3-6 سےہرایا جب کہ شایان آفریدی نے کھتری نایان کو 0-6 اور 1-6 سے شکست دی۔
پہلا ٹی20: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 37 رنز سے شکست دے دی
واضح رہےکہ اس سے قبل گروپ میچز میں پاکستان نے مالدیپ، بنگلا دیش اور نیپال کو ہرایا تھا۔
ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپین شپ کے فائنل میں اب پاکستان کا مقابلہ میزبان سری لنکا سے ہوگا۔