ہرپاکستانی کو منشورسازی کےعمل میں شامل کرلیا

رہنما ن لیگ مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ ہرپاکستان کو منشور سازی کے عمل میں شامل کرلیا۔
رہنما ن لیگ اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلی بارمنشورکی تیاری کیلئے وسیع مشاورت شروع کی۔مسلم لیگ ن ایک جماعت کا نہیں پاکستان کا منشور بنارہی ہے۔ہرپاکستانی کو دعوت ہے وہ تجاویز سےپاکستان کی مدد کرے۔ہرشعبے کے ماہرین اپنی تجاویز دے سکتے ہیں۔5جنوری تک ہر پاکستانی تجاویز دے سکتا ہے۔
مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ ن لیگ نے تجاویز دینے کیلئے ڈیجیٹل پورٹل لانچ کردیا۔آئین کی بالادستی ،معیشت،زراعت کی بہتری کیلئے تجاویز دیں۔ موسمیاتی تبدیلی کو بہتر بنانے میں اپنی رائے دیں،وفاقی وصوبائی ہم آہنگی
کیلئے تجاوی کا خیرمقدم کریں گے۔