پاکستان نے ایک بار پھر خطے میں دہشت گردی کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھادیا

پاکستان نے ایک بار پھر خطے میں دہشت گردی کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھادیا، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ سے افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو خطے اور عالمی برادری کےلیے براہ راست خطرہ قرار دے دیا۔ منیر اکرم نے عالمی برادری سے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ بھی کردیا اور افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کی سرگرمیوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے۔
عمران خان کو مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں، شہباز شریف
پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ اگرچہ افغان عبوری حکومت نے داعش کے خلاف جنگ میں اہم پیش رفت کی ہے تاہم القاعدہ اور ٹی ٹی پی سمیت دوسرے کئی دہشت گرد گروپ اب بھی ان کے ملک میں فعال ہیں۔ ان کا کہنا تھا افغانستان میں دہشت گردوں کے کچھ دیگر گروپس بھی موجود ہیں، جن میں القائدہ، ٹی ٹی پی، اے ٹی آئی ایم، آئی ایم یو شامل ہیں، یہ وہ تمام گروپس ہے جن کے خلاف افغان عبوری حکومت کو فوری اور سخت اقدمات اٹھانے چاہیے۔ منیر اکرم نے کہا کہ ان گروپوں میں ٹی ٹی پی پاکستان کےلیے براہ راست اور سنگین خطرے کا باعث ہے، ٹی ٹی پی اور اس کی ذیلی تنظیمیں پاکستان پر کئی حملوں کی ذمہ دار ہیں۔
