پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 631 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 631

وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دےدی

پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس بڑھ کر 80865 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروباری دن کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں 680 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 80 ہزار 233 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Back to top button