پاکستان کا فتح-4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نےفتح -4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، یہ میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق یہ میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ زمین کے ساتھ ساتھ پرواز کرنے کی خصوصیت کی بدولت یہ میزائل انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ فتح-4 جدید ایویونکس اور نیوی گیشنل سسٹمز سے لیس ہے، جو دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ تجربہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا حصہ ہے اور اس سے پاکستان آرمی کے روایتی میزائل سسٹمز کی رینج، مہارت اور بقا کی صلاحیت مزید بہتر ہوگی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ تجربے کا مشاہدہ چیف آف جنرل اسٹاف، پاک فوج کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر فوجی جوانوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔
