بھارت کی جانب سے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیےجانےوالےپاکستانی سفارتی اہلکار وں کی وطن واپسی

پاکستانی سفارتی اہلکار بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے۔

ذرائع کےمطابق بھارت کی جانب سے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیےجانےوالےپاکستانی سفارتی اہلکار گزشتہ روز وطن واپس پہنچےتھے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارتی سفارتی اہلکارشنکرریڈی بھی اہلخانہ کےہمراہ بھارت واپس پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان اور بھارت نے عالمی دباؤ کے پیش نظر سیز فائر قبول کیا، سابق پاکستانی جنرل

 

دونوں سفارتی اہلکارگزشتہ روزبذریعہ ہوائی جہاز اپنے اپنےملکوں میں گئے۔

یاد رہےکہ بھارت نے پاکستانی سفارتی اہلکارکو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکرملک چھوڑنےکا حکم دیا تھا جس پرپاکستان نے بھی بھارتی سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قراردیکر ملک چھوڑنےکےاحکامات جاری کیے تھے۔

Back to top button