پاکستانی پلیئر اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن شپ اپنے نام کر لی

پاکستانی پلیئر اشعب عرفان نےساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں ہونےوالی ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن شپ کےفائنل کے ٹاپ سیڈ اشعب عرفان نے ملائیشیا کے ڈنکن لی کو شکست دی۔
ملائیشین پلیئر کےخلاف اشعب عرفان نے بغیر کوئی گیم ڈراپ کیے کامیابی حاصل کی۔
پی ایس ایل ایلیمنیٹر 2: لاہور قلندرز، اسلام آباد کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی
پاکستانی پلیئرزکی جیت کا اسکور 11 ۔ 8، 12 ۔ 10 اور 11 ۔ 9 رہا۔
واضح رہےکہ ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 9 ہزار ڈالرزتھی۔