مودی کے تمام اندازے غلط ثابت ،پاکستان کو واضح برتری حاصل ہوئی : جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی رپورٹ کا اجرا

چائنا انسٹی ٹیوٹ آف چائنا کی جانب سے 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی رپورٹ کا اجرا کردیا گیا ۔
پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں 3 نکاتی جامع حکمت عملی تجویز دی گئی ہے۔
رپورٹ کا اجراء سینیٹر مشاہد حسین سید نے کیا جس میں واضح کیا گیا کہ مودی کے اندازےغلط تھے،پاکستان کو واضح برتری ملی البتہ پاک بھارت جنگ خارج از امکان ہےکیونکہ دفاعی طاقت کا توازن بحال ہوچکا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ 10مئی کی فتح پاکستان کا شاندار ترین لمحہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق متحرک سفارت کاری کی جائے، جنوبی ایشیائی ممالک کی جانب ایک اسٹریٹیجک سمت بندی کی جائے، چین، ترکیے، آذربائیجان، ایران اورسعودی عرب جیسے اتحادیوں سے تعلقات کو مضبوط کیاجائے، دریائے سندھ کے پانی کے معاہدےپر تخلیقی قانونی حکمت عملی کا استعمال کیاجائے۔
پاک بھارت کشیدگی پر غیر ملکی صحافی کےسوالات پر بھارتی وزیر خارجہ کی زبان لڑکھڑانے لگی
رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ بھارت کےآرایس ایس ہندوتوا نظام کو مغرب کی بین الاقوامی عدالتوں میں لے جایا جائے، جنوبی ایشیا میں بلینس آف ٹیررکاماڈل مؤثررہاہےکیونکہ پاکستان اوربھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں،ماڈل نے بھارتی جارحیت کو مؤثر طریقے سے روکاہے اورخطے میں امن،سلامتی اوراستحکام کوبرقراررکھاہے۔
رپورٹ میں 22 اپریل کو پہلگام واقعےکے بعد سے اب تک کے واقعات کی ٹائم لائن بھی فراہم کی گئی ہے،اس کے علاوہ رپورٹ میں پاک بھارت کشیدگی پر بین الاقوامی آرا شامل کی گئی ہیں۔
مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاک فضائیہ کےپائلٹس کی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت برتری کی وجہ بنی، پاک فضائیہ نے الیکٹرانک وارفیئر کےاستعمال اور سائبر میدان میں برتری حاصل کی جب کہ جنگ کے نتیجے میں تین نئی اسٹریٹیجک حقیقتیں سامنے آئی ہیں۔
سینیٹر مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان نےاپنی دفاعی طاقت کاتوازن بحال کیا، چین اب مسئلہ کشمیرکا عملی طورپرایک فریق بن چکا ہے۔