پاک بھارت کشیدگی پر غیر ملکی صحافی کےسوالات پر بھارتی وزیر خارجہ کی زبان لڑکھڑانے لگی

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پاک بھارت کشیدگی اورپہلگام واقعے میں امریکی کردار سےمتعلق غیر ملکی صحافی کے سوالوں پر آئیں بائیں شائیں کرنے لگے۔
دوران انٹرویو غیر ملکی صحافی نےبھارتی وزیر خارجہ سےسوال کیا کہ کیا پاک بھارت کشیدگی امریکی صدر ٹرمپ نے ختم کرائی؟
غیر ملکی صحافی نے بھارتی وزیر خارجہ سےاگلا سوال کیا کہ آپ نےپہلگام میں 26 افراد کے قاتلوں کو پکڑ لیا ہے؟ کیا ان کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے؟ اس سارےعمل میں امریکا کاکیا کردار تھا؟
مودی حکومت کے لیے ایک اور دھچکا ، امریکا نے بھارت میں تیار ہونے والے آئی فونز پر نیا ٹیکس عائد کر دیا
غیر ملکی صحافی کےسوالوں پربھارتی وزیر خارجہ جےشنکر آئیں بائیں شائیں کرنے لگے۔
بعد ازاں بھارتی جماعت کانگریس نے یہ فوٹیج اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لگاتے ہوئے پوچھا ہےان کی زبان کیوں لڑکھڑا رہی ہے؟
واضح رہے کہ 10 مئی کو ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں جب کہ بھارت کبھی امریکی صدرکےکردار کو تسلیم اورکبھی اس سے انکار کررہا ہے۔