لبلبے کے سرطان کی عام علامات کیا ہیں؟

لبلبے کے سرطان ( پنکریاٹک کینسر) کو اکثر و بیشتر ’خاموش قاتل‘ کہا جاتا ہے کیونکہ ابتدائی مراحل میں اس کی برائے نام یا مبہم علامات ظاہر ہوتی ہیں جن کی وجہ سے اس کی تشخیص مشکل ہوجاتی ہے۔

یہ سرطان کی وہ قسم ہے جس کا آغاز  لبلبے سے ہوتا ہے، لبلبہ انسانی معدے کے پچھلی جانب ہوتا ہے اور خوراک کو ہضم کرنے اور ہارمون کی  پیداوار میں مددگار ہوتا ہے۔

لبلبے کا سرطان بہت مہلک ہوتا  ہے اور اس سے ہونےو الی اموات کی شرح  بہت بلند ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں لبلبے کے سرطان سے ہونےو الی ہلاکتوں کی  شرح 97.8 فیصد ہے۔

Back to top button