پارلیمان کا جمہوری انداز میں اختتام ایک اچھا شگون ہے

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پارلیمان کا جمہوری انداز میں اختتام ایک اچھا شگون ہے۔گزشتہ روز حال ہی میں تحلیل ہونے والی قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویزاشرف نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے آصف زرداری کو موجودہ اسمبلی میں مثبت کردار اور بے مثال خدمات پر یادگاری شیلڈ پیش کی۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری انداز میں پارلیمانی نظام کو آگے بڑھایا،15 ویں قومی اسمبلی کی تکمیل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے مشکل حالات میں حکومت چلانے میں بھرپور رہنمائی کی۔
