پی سی بی کا مؤقف برقرار، یو اے ای میچ میں نئے ریفری کی تقرری کا امکان

پاکستانی کرکٹ ٹیم آج متحدہ عرب امارات کے خلاف ایشیا کپ کا میچ کھیلنے کے لیے پرعزم ہے۔
ٹیم ذرائع کے مطابق یو اے ای کے خلاف میچ کی تیاریاں مکمل ہیں اور مقابلہ شیڈول کے مطابق ہی کھیلا جائے گا۔ تاہم پاکستانی ٹیم اینڈی پائیکرافٹ کے بغیر میدان میں اترے گی، کیونکہ انہیں بطور ریفری قبول نہیں کیا گیا۔
پی سی بی ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے میچ کے لیے رچی رچرڈسن کو ریفری مقرر کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میچز سے اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے اور مؤقف اپنایا ہے کہ اگر انہیں نہ ہٹایا گیا تو پاکستان بقیہ میچز کھیلنے پر نظرثانی کرے گا۔
