ترقی کیلئےامن،سیاسی استحکام کا ہونا ضروری ہے،احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھاکہ ترقی کیلئےامن اور سیاسی استحکام کا ہونا ضروری ہے، ترقی کرنےوالوں ممالک نےپالیسیوں کا تعین کرکےان کے نتائج حاصل کرنےکیلئےایک دہائی کا وقت دیا، ہمارےپڑوسی ممالک میں بھی حکومتوں کو اپنے مدت پوری کرنے کےسبب پالیسیوں کےتسلسل کا موقع ملا۔

لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں اڑان پاکستان کی تقریب ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایسی اورکوئی دوسری قوم نہیں دیکھی جو اپنے گندےکپڑے دوسرےممالک میں دھوتی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ بعض افراد کہتے ہیں کہ پاکستان نے کچھ حاصل نہیں کیا اور کچھ کہتے ہیں اس نے بہت کچھ حاصل کیا ہے، پاکستان بنا توہمارے دفاتر میں پن بھی نہیں ہوتی تھی لیکن اب ہم دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت ہیں۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ دیگر ممالک کےمقابلے میں ہماری ترقی کم نظر آتی ہے، 1999 تک پاکستان اپنے ریجن میں آگے تھا لیکن پھرصورتحال بدل گئی، ہمیں اپنی غلطیوں کا جائزہ لینا ہوگا، پاکستانی کسی سےکم نہیں لیکن ہمارے مسائل کی درست تشخیص نہیں کی گئی۔

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ ترقی کیلئے امن اور سیاسی استحکام کا ہونا ضروری ہے، ترقی کرنے والوں ممالک نے پالیسیوں کا تعین کرکےان کے نتائج حاصل کرنے کیلئے ایک دہائی کا وقت دیا، ہمارے پڑوسی ممالک میں بھی حکومتوں کو اپنے مدت پوری کرنے کے سبب پالیسیوں کے تسلسل کاموقع ملا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت بدلنے سےپالیسیاں بھی بدل جاتی ہیں امریکا جیسے ملک بھی ایسا ہوتا نظر آرہا ہے،2022 میں حکومت میں آئے توخزانہ خالی تھا، تکنیکی طورپرملک دیوالیہ تھا، سخت فیصلے کرکے ملک کوبحران سے نکالا، پاکستانی عوام نے بھی قربانی دی۔

Back to top button