پرویز الہٰی کو مونس کی طرح بھاگنے نہیں دینگے

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو للکارتے ہوئے کہا کہ مونس الٰہی کی طرح پرویز الٰہی کو بھاگنے نہیں دیں گے، اب پرویز الٰہی کو 186 ووٹ لینا ہوں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ اعتماد کے ووٹ سے نہ بھاگ سکتے ہیں نہ چھپ سکتے ہیں، پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔ پرویز الہٰی اپنے بیٹے کے پاس باہر جانا چاہتے ہیں، آپ ووٹ لو یا گھر جاؤ، تیسرا آپشن نہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی باہر نہ جائیں، وہ وزیر اعلیٰ ہیں، وہ باہر جانے سے گریز کریں، ان کا مزید کہنا ہے کہ آٹے کا بحران ہے انہیں کوئی پرواہ نہیں، سادہ اکثریت والا وزیرِ اعلیٰ منتخب ہو گا، تاخیر ہو سکتی ہے، ناکامی پرویز الہٰی کا مقدر ہے۔

وزیرِاعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ اچھا نہیں لگتا وزیرِاعلیٰ کا نام نو فلائی فہرست میں آئے۔

Back to top button