پشاور دھماکا کے 3 سہولت کار پولیس مقابلے میں ہلاک

وزیراعلیٰ خیبرپی کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا کہ پشاور دہشتگرد حملے کے سہولت کار عبدالواجد ، مظفر شاہ اور محمد طارق پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ دہشتگردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر اب تک صوبے بھر میں ایک لاکھ سے زائد مقامات کی سکیورٹی جانچ پڑتال کی گئی، تینوں سہولت کار دہشتگرد تاجر ستنام سنگھ، مذہبی اسکالر قاضی شیخ عبدالحمید اور دیگر افرادکے قتل میں ملوث تھے۔

پشاور دھماکے کے خودکش بمبار، سہولت کار کی تفصیلات آگئیں

واضح‌ رہے کہ پشاور کی مسجد کوچہ رسالدار میں ہونے والے خودکش دھماکے کے دوران 62 افراد جانوں‌ سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے ۔

Back to top button