پارلیمنٹ لاجز کی سیکیورٹی رینجرز، ایف سی کو دینے کا فیصلہ
پارلیمنٹ لاجز کی سکیورٹی رینجرز اور ایف سی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق پارلیمنٹ لاجز کے دروازے پر قبضہ کیا پھر اپنے بندے داخل کیے، پارلیمنٹ لاجز کی سکیورٹی رینجرز اور ایف سی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ملیشیا کے لباس میں اسلام آباد آیا اُسے نہیں چھوڑیں گے ۔
انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کا برا وقت آنے والا ہے، یہ عدم اعتماد سے پہلے اسلام آباد میں کوئی واقعہ چاہتے ہیں، ان کی سیاست کا پتہ صاف ہو سکتا ہے، ہم نے پارلیمنٹ لاجز کے 401 نمبر کمرے کے علاوہ کسی کمرے پر دستک نہیں دی، وہ کمرا صلاح الدین کا ہے جس میں 20 کے قریب بندے تھے۔
وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق دہشت نہیں پھیلانا چاہتے لیکن اطلاعات اچھی نہیں ہیں، سب سے زیادہ خطرہ مجھے اور مولانا فضل الرحمان کو ہے، دونوں پر تین تین بار حملے ہو چکے ہیں، ہم نے ٹریلر کے طور پر نارمل پرچے دیے ہیں، اس کے بعد دہشت گردی کے پرچے دیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ کے حکم سے عمران خان تحریک عدم اعتماد میں سرخرو ہو گا، 172 بندے اپوزیشن نے جمع کرنے ہیں، ۔