پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علیم خان کی نواز شریف سے ملاقات

پی ٹی آئی ترین گروپ کے رہنما علیم خان نے لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے تین گھنٹے تک ملاقات کی جس کے بعد ان کی مسلم لیگ ن میں‌ شمولیت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں ہونے والی ملاقات کے دوران سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بیٹے بھی موجود تھے۔

مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور تحریک انصاف کے منحرف رہنما علیم خان کی ملاقات بدھ کے روز

ہوئی جو تقریباً تین گھنٹے جاری رہی۔

وزیراعظم کی علیم خان سمیت ناراض رہنماؤں کو منانے کی ہدایت

یاد رہےکہ حال ہی میں ترین گروپ میں شمولیت اختیار کرنے والے علیم خان جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوئے تھے۔

Back to top button