چینی ساختہ جے 10 سی طیارے پاکستان ائیر فورس میں شامل
چینی ساختہ جنگی طیارے جے ٹین سی کو پاکستان ائیر فورس میں شامل کر لیا گیا ہے، طیاروں کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کامرہ میں کیا گیا، تقریب کے دوران وزیر اعظم عمران خان بطور مہمان خصوصی شریک تھے ، وفاقی وزرا، عسکری حکام اور چینی سفیر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
ائیرفورس چیف ظہیر بابر سدھو کا کہنا تھا کہ جے ٹین سی کی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت سے دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی، ٹیکنالوجی، جدید ہتھیاروں اور دیگر دفاعی شعبوں میں چین کی معاونت قابل تعریف ہے، پاک فضائیہ نے ہر مشکل میں وطن کی حفاظت کاعزم کیا ہے، آج کا دن پاک فضائیہ کے لیے اہم ہے۔
جدید فائٹر ایئرکرافٹ جے ٹین سی بھارتی رفال طیاروں کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے، جے ٹین سی اسٹریٹیجک جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل ہے، اور جے ٹین لڑاکا طیاروں کو جے ایف 17 کے ساتھ مواصلاتی طور پر منسلک کرنے کا آپشن موجود ہے۔
پارلیمنٹ لاجز کی سیکیورٹی رینجرز، ایف سی کو دینے کا فیصلہ
اس کے ریڈار میں 1400 ٹی آر ایم، بھارتی رفال طیاروں کے ریڈار میں 1200 ٹی آر ایم ہے، جے ٹین سی کو ویگرس ڈریگن بھی کہا جاتا ہے، چینی ساختہ جے ٹین سی 4.5 پلس پلس جنریشن طیارہ ہے جس میں جدید ترین ریڈار نظام نصب ہے۔
یاد رہے کہ جدید فائٹر ایئر کرافٹ جے ٹین سی بحری جہاز تباہ کرنے والے مؤثر میزائلوں سے لیس ہے اور بھاری مقدار میں حربی سازو سامان اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جے ٹین سی طیارہ فضا سے زمین اور فضا سے سمندر میں ٹارگٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور اس میں بحری حدود کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔