سندھ سےغیر قانونی مقیم افغانوں کی ملک بدری کیلئے پلان تیار

غیرقانونی تارکین اور افغان کارڈ ہولڈرز کے پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں صرف 9 روز باقی رہ گئے۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں دوسرے مرحلے میں قانونی اور غیر قانونی مقیم افغانوں کی ملک بدری کے لیے تیاریاں کرلی گئی ہیں، دوسرے مرحلےمیں یکم اپریل سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو بے دخل کیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  افغان باشندوں کو 15فروری سے 31 مارچ تک رضاکارانہ واپسی کی پیشکش کی گئی ہے۔حکومت سندھ نے سکیورٹی، آپریشنل اور اسٹریٹجک پلان تیار کرلیا ہے، وفاق کی ہدایت پر افغان باشندوں کی ملک بدری کا پلان محکمہ داخلہ اور کمشنرز کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ بھرمیں ڈویژن اورضلعی سطح پر کمیٹیاں فعال کردی گئی ہیں جبکہ ہولڈنگ پوائنٹس بھی بنادیے گئے۔ڈپٹی کمشنر کیماڑی اورڈپٹی کمشنر جیکب آباد کی سربراہی میں ہولڈنگ پوائنٹ بنائے گئے ہیں، ہولڈنگ پوائنٹ میں محکمہ بلدیات کا عملہ اور محکمہ صحت کا پیرا میڈیکل اسٹاف تعینات ہوگا۔افغان قیدی جن کی سزائیں پوری ہوچکی ہیں انہیں بھی ہولڈنگ پوائنٹ لایا جائے گا۔

Back to top button