لکی مروت میں شپکین فراز کیٹہید نماز جنازہ ادا، وزیر اعظم سمیت عسکری حکام کی شرکت

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید کیپٹن فراز الیاس کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے چونیاں میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی وزراء، عسکری حکام، کور کمانڈر پشاور،  افسران، جوانوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا عدت کیس کی اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا حکم

 

نماز جنازہ کے بعد شہید کیپٹن کے لواحقین سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے شہید کے گاؤں کو ماڈل ویلج بنانے کا اعلان کیا، وزیرا عظم شہباز شریف نے گاؤں کا نام فراز الیاس شہید کے نام سے بھی منسوب کردیا۔ وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ خوش نصیبوں کو شہادت کے رتبے پر فائز کرتا ہے۔

بعد ازاں شہید کیپٹن محمد فراز الیاس کی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی۔

Back to top button